وزیراعظم کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی پرزور مذمت

Published On 22 January,2023 12:11 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ اقدام ناقابل قبول ہے ۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئیڈن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، سعودی عرب، پاکستان، خلیجی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کی جانب سے بھی واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

 

Advertisement