اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کرس ہپکنز کونیوزی لینڈ کا 41 واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں کرس ہپکنز کے ساتھ مل کر دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اوروسعت دینے کا متمنی ہوں۔
وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔
Heartiest congratulations to @chrishipkins on becoming the 41st Prime Minister of New Zealand. I look forward to working with him to strengthen and expand the the relations between our two friendly countnries. I extend my best wishes to him.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 25, 2023
واضح رہے کہ جسنڈا آرڈرن کے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔