اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات
— PML(N) (@pmln_org) January 25, 2023
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق,وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے pic.twitter.com/y3u2Vn94eb
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔