اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے، اس کے علاوہ فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: از خود نوٹس کیس، لارجر بینچ میں شامل ججز کے ساڑھے 11 بجے کے بعد تمام بینچز منسوخ
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کر چکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔