از خود نوٹس کیس، لارجر بینچ میں شامل ججز کے ساڑھے 11 بجے کے بعد تمام بینچز منسوخ

Published On 25 February,2023 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبائی انتخابات از خود نوٹس کیس کے لارجر بینچ میں شامل تمام ججز کے ساڑھے 11 بجے کے بعد تمام بینچز منسوخ کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات از خود نوٹس کیس میں 9 رکنی لارجر بنچ میں شامل تمام ججز کے بینچز منسوخ کیے۔ سپریم کورٹ نے ویب سائٹ پر مقدمات کیفہرست اپ ڈیٹ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ایک سال کے دوران 24 ہزار مقدمات کا فیصلہ کر دیا

دریں اثنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا بینچ منسوخ کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس حسن رضوی نے آئندہ ہفتے کراچی رجسٹری میں سماعت کرنی تھی کراچی رجسٹری میں سوموار سے جمعہ تک مختلف نوعیت کے 3سو سے زائد مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے۔

Advertisement