لاہور : (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر کے آئین کی خلاف ورزی اور انتخابات سے فرارچاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کےججز پر حملہ شرمناک ہے ، ایسا کرکے وفاق کونقصان پہنچایا جارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ ججز پر سوچے سمجھے حملوں کا ایک ہی مقصد ہے، یہ ججز پرحملے کرکے آئین کی خلاف ورزی اورانتخابات سے فرارچاہتےہیں ، پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
Shameless & calculated attacks on SC judges by PDM & spoilt brat Maryam, nurtured on corruption money, have one purpose only - to run away from elections even by violating Constitution. By attacking SCP, they are damaging the Federation & ensuring law of jungle prevails in Pak.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کےپی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ ، ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔