اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں بڑی کمی ہو گئی، جاری ایک سال کے دوران سپریم کورٹ نے 24 ہزار مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران سپریم کورٹ میں 22 ہزار نئے مقدمات دائر کیے گئے، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہو کر 52 ہزار رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب بھی قابل احتساب، عدالت نے احتساب کرنا ہے: جسٹس اطہر من اللہ
اس سے قبل ایک سال کے دوران سپریم کورٹ میں 16 ہزار مقدمات نمٹائے گئے تھے، مقدمات کو جلد نمٹانے میں ججز کی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم اور بنچوں کی تشکیل شامل ہے۔