عمران خان کی قانونی ٹیم کا حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Published On 05 March,2023 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے آج ہی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی سربراہی میں قانونی ٹیم کچھ دیر میں ہائیکورٹ پہنچ کر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرے گی، درخواست کی تیاری کیلئے قانونی مشاورت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

گرفتاری سے بچانے کیلئے تحریک انصاف نے زمان پارک کے اطراف کے داخلی راستے بند کر دیئے، کنٹینر لگا کر گیٹ نمبر دو کو آنے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، گیٹ نمبر دو کی طرف سے ٹھنڈی سڑک کی طرف آنے والے راستے کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا جبکہ گیٹ نمبر ایک پر کارکن موجود ہیں۔