کار سرکار میں مداخلت، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور

کار سرکار میں مداخلت، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، شبلی فراز کے خلاف پولیس تھانہ ریس کورس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھانہ ریس کورس مقدمہ، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس سے ملزم کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔