لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ آئی جی پنجاب عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سکیورٹی فراہم کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی درندے عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانا چاہتے ہیں، عوام کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کیساتھ نہ لگایا جائے، زمان پارک کےباہرلشکرکشی کا کوئی جوازنہیں تھا، اگرعمران خان کوکچھ ہوا توذمہ دارشہبازشریف،رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، زمان پارک کے باہر شیلنگ کی وجہ سےہزاروں کارکن زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا بھگوڑا لیڈر ہمیں بھاشن دیتا ہے، رانا ثنا اللہ کےعمران خان سےزیادہ سخت وارنٹ نکلےہیں، پولیس عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو بھی گرفتار کریں۔