کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے ملک کی بڑی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں، شبلی فراز

Published On 08 March,2023 07:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں، عمران خان پر اس وقت 78 مقدمات درج ہو چکے ہیں جن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کےسربراہ ہیں، عمران خان پر پہلے قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں دوبارہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کار سرکار میں مداخلت، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اس وقت 78 مقدمات درج ہو چکے ہیں، کبھی اسلام آباد، کبھی بلوچستان میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ مقدمات سے کچھ نہیں ہو گا، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جلسے، جلوس، ریلیاں جمہوریت کا حسن ہیں، یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن ریلی ملتوی کر دی، کارکنوں سے گھر جانے کی اپیل

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہماری سکیورٹی کی درخواست 3 روز سے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے مگر فیکس نہیں ہوئی، آج اعتراض بھی ختم کر دیا مگر وہ آج بھی دوبارہ فیکس نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار بیٹھے ہیں لیکن زمان پارک کے باہر کرفیو جیسی صورتحال ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سیاسی اور جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، حکومت کی جانب سے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement