رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

Published On 10 March,2023 08:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی، رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔