برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث الرٹ برقرار ، نظام زندگی متاثر

Published On 10 March,2023 09:00 am

لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کا الرٹ تاحال برقرار ہے اور ویلز میں برفباری کے باعث 100 سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیاہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے ، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، سکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ رات 2010 کے بعد سے سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Advertisement