ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دارالحکومت الریاض میں برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران میں فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس) پروگرام میں سعودی عرب کی شرکت کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
Pleased to meet with @BWallaceMP to review the strategic relations between our two countries. We discussed our military and defense cooperation and ways to strengthen it. We also exchanged thoughts on regional and international developments and our efforts towards them. pic.twitter.com/ewhIlxQjnw
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) March 1, 2023
فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس) کا اعلان سب سے پہلے 2017 میں فرانسیسی صدرعمانوایل میکرون اور اس وقت کی جرمن چانسلر اینجیلا میرکل نے کیا تھا، اسے 2040ء سے یوروفائٹر اور داسالٹ رافیل کی جگہ انسان بردار اور بغیر پائلٹ کے امتزاج پرمبنی طیاروں کی تیاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔