دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست جاری ، پاکستان کی عائشہ صدیقہ بھی شامل

Published On 03 March,2023 09:27 am

نیویارک : (ویب ڈیسک ) نامور امریکی جریدے نے دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کا نام بھی شامل ہے ۔

ٹائم میگزین کی سال 2023 کیلئے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار اداکرنیوالی بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 12 خواتین کو " وومن آف دی ایئر " کا خطاب دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سماجی و ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کلائمیٹ چینج  پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں ، عائشہ شاعری کے ذریعے اپنے احساسات کی ترجمانی بھی کرتی ہیں ۔

24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا، 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ’Polluters Out‘ کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد بھی رکھی اور’فاسل فری یونیورسٹی‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔

عائشہ نے پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب پر بھی مشاہدہ کیا، عائشہ صدیقہ نے گزشتہ سال مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی تحت ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔