اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عمران خان نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لیگل ٹیم وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس اور کارکن آمنے سامنے، زمان پارک میدان جنگ
وکیل انتظار حسین پنجوتھہ پٹیشن تیار کر کے ہائیکورٹ میں موجود ہیں، درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔