اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور طارق شفیع کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف کارروائی 24 مارچ تک روک دی
واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کی ضمانت منظوری کے حوالے سے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ایف آئی اے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔