اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
شہباز گل کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ فیصل آباد الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باعث آج پیش نہیں ہو سکیں گے۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔