اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر قانونی اسلحہ سے متعلق کیس میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے
عدالت نے 50 ہزار کےضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے شہباز گل کو آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔