این ڈی ایم اے نے زلزلہ سے خیبر پختونخوا میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

Published On 22 March,2023 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے خیبر پختونخوا میں ہونے والے نقصانات بارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے مختلف مقامات پر 9 افراد جاں بحق، 60 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
 

Advertisement