پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر سپیکر مشتاق غنی نے کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں سپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کی تاریخ تجویز کی لیکن اگلے روز پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، گورنر صاحب ایسے تو کام نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انتخابات: گورنر نے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے تاریخ کا اعلان کر دیں، 20 مارچ کو میں بحیثیت سپیکر گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جا رہا ہوں۔