اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
مقدمہ سپیشل برانچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات شامل ہیں، مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی، زلفی بخاری، عاطف خان سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
مقدمہ کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھینا، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں۔