کوئٹہ: احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Published On 19 March,2023 02:14 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمہ ایئرپورٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 100 سے 150 سیاسی ورکرز کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ زیر دفعات 341، 147 اور 153 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

Advertisement