لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے زمان پارک سے حراست میں لیے گئے کم عمر طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتار 3 طلباء کو والدین کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔
"دل لگا کر تعلیم حاصل کرو گے تو چھوڑ دیتے ہیں"
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 19, 2023
کم عمر طالب علموں کا مستقبل بچانے کے لیے لاہور پولیس کا زیر حراست بچوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ۔ #PunjabPolice #BuildingForBetter pic.twitter.com/BVp0KYeKSZ
پولیس نے تمام بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی، بچوں نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف توجہ دینے کا وعدہ کیا۔
والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔