پولیس نے زمان پارک سے گرفتار افراد کی فہرست جاری کر دی

Published On 19 March,2023 08:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی، پولیس نے کل 98 افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق 25 افراد کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے حراست میں لیا، 27 افراد قلعہ گجر سنگھ پولیس نے حراست میں لیے جبکہ 27 افراد سی آئی اے کوتوالی پولیس کی حراست میں ہیں۔

علاوہ ازیں 19 افراد کو جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا تھا، حراست میں لیے جانے والے افراد سے سی آئی اے پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement