اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسال کو تبدیل کر کے ندیم اسلم چودھری کو ان کی جگہ چیف سیکرٹری تعینات کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے چیف سیکرٹری امداد بوسال کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، گریڈ 21 کے ندیم اسلم چودھری وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے، گریڈ 22 کے امداد اللہ بوسال کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
امداد اللہ بوسال 2 ماہ سے بھی کم عرصے کیلئے صوبے کے چیف سیکرٹری رہے، گزشتہ ماہ ہی امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری سید علی مرتضیٰ کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کا اضافی چارج دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔