تحریک انصاف کا گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Published On 20 March,2023 11:33 am

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کیخلاف انتخاب کی تاریخ کے اعلان سے گریز کے معاملے پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کے وکلاء نے گورنر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست تیار کرلی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی قانونی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ قبل گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اپنی ہی دی گئی تاریخ پر یو ٹرن لے لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام غلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کہا گیا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کا زور ہے، ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں تو مردم شماری و حلقہ بندیاں ہونا بھی باقی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان چیلنجز کو حل کرنے کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

یاد رہے کہ گونرر خیبر پختونخوا غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے جو زبانی اعلان کیا تھا تحریری طور پر خود ہی اس سے مکر گئے۔ 

Advertisement