اسلام آباد: (دنیا نیوز) توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے حسان خان نیازی کو جی 11 جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حسان نیازی ہفتے کے روز عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں جب کہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کیےگئے، پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔