اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
لاہور میں درج مقدمے میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی، اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کی تصدیق بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی: عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔