نیب نے امیر مقام کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر انکوائری بند کر دی

Published On 18 March,2023 07:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو (نیب) نے عدم ثبوت پر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کر دی۔

نیب پشاور نے مصدقہ شواہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے امیر مقام کے خلاف تحقیقات بند کی، امیر مقام پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات تھے، کیس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس شواہد کی کمی تھی۔

گزشتہ حکومت کے دوران نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا تھا، موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی نیب قوانین میں ترمیم  کے بعد متعدد سیاسی لیڈران کے کیسز ختم ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement