پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ڈی جی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انتخابات: گورنر نے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی
بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔