پی ڈی ایم جماعتوں کا خیبرپختونخوا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Published On 12 March,2023 10:30 am

پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیں گی ۔

صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔

مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ 6 اپریل 2023ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی ان تین خالی نشستوں پر الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے۔

 

Advertisement