صوبوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

Published On 11 March,2023 08:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کے عام انتخاب کے سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی سیکرٹریٹ اور ضلعی دفاتر ہفتہ اور اتوار کھلے رہیں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں بھی کر دی گئی ہیں، 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔

واضح رہے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی جس کا الیکشن کمیشن نے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری ہو گا، پنجاب میں کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے، سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانا ہو گی۔
 

Advertisement