لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے امتحانات سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے سکولوں کو 31 مارچ تک نتائج کے اجراء کی سختی سے ہدایت کر دی۔
نئی پالیسی کے مطابق ایکسٹرنل ایگزامینر کے بجائے اب سکول کے ٹیچر ہی پرچے لیں گے تاہم ایک سکول کے پرچے چیکنگ کیلئے دوسرے سکول میں بھیجے جا سکتے ہیں۔
پالیسی کے مطابق آئٹم بینک سے تیار کردہ سوالیہ پرچے ہی قابل قبول ہوں گے، امتحانی کمیشن کی ٹیمیں سکولوں میں جا کر سوالیہ پرچوں پر بار کوڈ چیک کریں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے امتحانات کیلئے ایکسٹرنل ممتحن لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔