پنجاب گروپ آف کالجز کے سالانہ 2023ء ٹاکرا پروگرام کے دوسرے روز سوشل نائٹ کا اہتمام

Published On 18 February,2023 11:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب گروپ آف کالجز کے سالانہ 2023ء ٹاکرا پروگرام دوسرے روز بھی جاری رہا، ٹاکرا پروگرام کے دوسرے روز طلبہ کے لیے سوشل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

سوشل نائٹ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ہوئی، سوشل نائٹ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 130 شہروں سے طلبا و طالبات نے شرکت کی، سوشل نائٹ میں موسیقی کی دھنوں پر طلبا جھوم اٹھے۔

پنجاب گروپ آف کالجز کی سوشل نائٹ میں طلبا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر انعامات بھی حاصل کیے، سوشل نائٹ میں شاعر فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر فخر عباس اور صوفیہ بیدار نے اپنا کلام پیش کیا، طلبہ نے بھی موسیقی کے جوہر دکھائے۔

پرنسپل ایئر لائنز کیمپس پی جی سی ظفر بلال نے کہا کہ پی جی سی ٹاکرا جیسی تقریبات طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے بہت ضروری ہیں، اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ پی جی سی ٹاکرا میں ہمیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملا۔

Advertisement