سردی کی شدید لہر کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

Published On 10 January,2023 09:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سردی کی شدید لہر کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلیں گے، جمعتہ المبارک کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ادارے کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 1 بجے تک ہو گی، جمعہ کو 8 بجے سے ساڑھے 12 تک شفٹ ہو گی، ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام 7 بجے تک ہوگی، جمعہ کے دن شفٹ اڑھائی سے لیکر شام 7 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی، یہ اوقات بروز 11 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔
 

Advertisement