موجیں ختم، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

Published On 09 January,2023 08:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) موجیں ختم، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

 موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ بھر میں تمام نجی اور سرکاری سکول کھل گئے، موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز گزشتہ سال 24 دسمبر سے ہوا، ابتدائی طور پر چھٹیاں 31 دسمبر تک دی گئیں تھیں تاہم عدالتی حکم پر چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھا کہ " کل سکول کھلے ہیں، باقی سب فیک نیوز ہیں، میری بات پر یقین کریں۔ خوش آمدید."

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے مختلف نوٹیفکیشنز گردش کر رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے

تاہم وزیر تعلیم کے اپنے بیان کے بعد والدین اور طلبہ کیلئے صورت حال مکمل طور پر واضح ہوگئی ہے۔

 

Advertisement