اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلامی یونیورسٹی سے لاش برآمد ہوئی جو تین سے چار روز پرانی ہے، لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی عمر 22 سے 25 سال کے درمیان ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش اسلامی یونیورسٹی کے اندر سے ملی ہے جو تین سے چار روز پرانی ہے، مقتول کے ورثا کی تلاش جاری ہے جس کے بعد اگلی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔