پرانا ماسٹرز اور گریجویشن پروگرام کسی صورت بحال نہیں ہوگا: ہائر ایجوکیشن کمیشن

Published On 02 January,2023 11:53 pm

لاہور (دنیا نیوز) ایچ ای سی (ہائر ایجوکیشن کمیشن) نے ملک میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے امکانات کو مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی جگہ بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، گریجویشن کا دورانیہ بھی 4 سال بی ایس کی صورت میں رہے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانا ماسٹرز پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کسی صورت بحال نہیں ہوگا ہم اب عالمی معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے پروگرامز کی خامیاں درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے کسی بھی یونیورسٹی کو پرانے پروگرام کی بحالی کیلئے این او سی جاری نہیں کی نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔
 

 

Advertisement