کراچی: (ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سندھ کے صوبائی دار الحکومت کے 38 کالجوں کے تمام طلبہ فیل ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے، انٹر بورڈ امتحانات میں 38 کالجوں سے ایک طالب علم بھی کامیابی نہ حاصل کرسکا۔
انٹر بورڈ نے کالجوں کی بدترین کارکردگی پر ان کی رجسٹریشن معطل کر دی، بتایا گیا ہے کہ نجی وسرکاری کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تمام کالجوں کی کارکردگی بارے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔