لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریبات کے دوسرے روز 1100 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
کانووکیشن میں فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 311 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن کے 172 طلبا و طالبات ڈگریوں کے حق دار ٹھہرے۔
تقریب کے دوران فیکلٹی آف انجینئرنگ کے 152 طلبا و طالبات جبکہ فیکلٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کے 465 گریجویٹس کو انڈرگریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔
تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مجموعی طور پر 149 گریجویٹس کو میڈلز سے نواز گیا۔
ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اساتذہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام اور ڈینز فیکلٹیز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ یو سی پی کے دو روزہ کانووکیشن میں پہلے روز کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں، پہلے روز 1 ہزار 76 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔