لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، دو روزہ کانووکیشن کے پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
یو سی پی کے دو روزہ کانووکیشن میں پہلے روز کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں، تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب سہیل افضل نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام اور ڈینز فیکلٹیز بھی موجود تھے۔
کانووکیشن میں 2 ہزار 176 طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پہلے روز 1 ہزار 76 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، کانووکیشن میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 879 ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی 194 ڈگریاں دی جائیں گی۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 25 ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی 3 ڈگریاں، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 460 طلبہ اور 419 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 88 میل اور 107 طالبات جبکہ ایک طالب علم اور دو طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں، انڈر گریجویٹ میں 10 طلبہ اور 25 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں۔
کانووکیشن کے دوران پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 7 طلبا اور 22 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں، تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مجموعی پر 149 طلبا و طالبات کو میڈلز دیے جائیں گے، ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اساتذہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔