سندھ کے سرکاری کالجوں میں ڈیجیٹل حاضری کا آغاز

Published On 06 December,2022 09:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ کالجز سندھ نے طلبہ کی حاضری کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری کالجوں میں ڈیجیٹل حاضری کا آغاز کر دیا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کالجز کے طلبہ اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے حاضری لگا سکیں گے۔

سردار شاہ کے مطابق سالانہ امتحان میں بیٹھنے کیلئے 75 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، 75 فیصد سے کم حاضری والے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ طلبہ اپنی حاضری اور کارکردگی کو موباٸل ایپ کے ذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔
 

Advertisement