کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری دے دی، فنڈ کے تحت صوبے کے 5 سو 55 طلبا پانچ سال کے دوران ملک کے بہترین کالجز میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے مطابق ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت بلوچستان کے ہر ضلع سے 6 طلبا و طالبات ملک کے بہترین کالجز میں سرکاری خرچ پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
چیف سیکرٹری کے مطابق انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 3 ارب روپے کی رقم وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے منظور کی، آئندہ 5 برسوں میں صوبے کے 555 طلباءکو سکالرشپ فراہم کی جائیں گی۔