لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں 2 روزہ سائنس اور انجینئرنگ میلے کا آغاز ہو گیا، طلبہ نے انجینئرنگ ماڈل پیش کیے۔
پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام نے افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں تعلیم اور تجربے کی ہم آہنگی ضروری ہے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ایسے اقدامات میں پیش پیش ہے۔
یو سی پی میں سائنس اور انجینئرنگ میلے میں طلبہ نے انجینئرنگ ماڈل نمائش کے لیے پیش کیے، منی زو، پیٹ شو، سائنس سینما اور تھری ڈی ماڈلز میں شرکا کی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں سے طلبہ کو مستقبل میں اپنے کیریئر کا انتخاب کرنے میں معاونت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب گروپ آف کالجز کے سالانہ 2023ء ٹاکرا پروگرام کے دوسرے روز سوشل نائٹ کا اہتمام
طلبہ نے انجینئرنگ میلے کو انتہائی مفید قرار دیا، میلے کے دوسرے روز روبوٹکس، برین فیسٹ آرٹس اور دیگر مقابلے ہوں گے۔