لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کالج مینار پاکستان کیمپس میں روزمرہ زندگی کے مسائل کا حل پیش کرتے روبوٹس کی نمائش ہوئی، کیمپس میں 25 پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔
پنجاب گروپ آف کالجز مینار پاکستان کیمپس کے طلبہ نے مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روبوٹس تیار کیے، روبوٹکس نمائش میں پانی، بجلی سمیت روزہ مرہ زندگی کے مسائل کا حل پیش کیا گیا، نمائش میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پراجیکٹس تیار کرنے والے طلبہ نے کہا کہ یہ پنجاب گروپ آف کالجز ہی ہے جو طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
پی جی سی مینار پاکستان کیمپس کی سربراہ بشریٰ ممتاز نے کہا کہ پی جی سی اپنے طلبہ کو جدید تعلیم سے متعارف کرواتا ہے، طلبہ نے لیب سے جو کچھ سیکھا، نمائش میں اس کا عملی مظاہرہ کیا۔