سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں

Published On 11 March,2023 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے کارروائیاں تیزکردی گئیں ، کومبنگ آپریشنز میں 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر 45 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 2114 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 530 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، کومبنگ آپریشنز میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں آپریشن کے دوران 1002 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ڈیرہ غازی خان سے تین مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ، مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے ، شہری مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔
 

Advertisement