گجرات: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 2 طالب علم جاں بحق

Published On 10 March,2023 03:34 pm

گجرات: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں دیونہ منڈی کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جان کی بازی ہارگئے ۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 18 سالہ مرزا بلال اور 20 سالہ عزیز الدین شامل ہیں۔

حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ریسکیو نے دونوں نوجوان طالبعلموں کی نعشیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔
 

Advertisement