گجرات : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گجرات میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گجرات کے علاقے جلالپور جٹاں کے قریب کارروائی کی گئی جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ 34 لاکھ 89 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔