لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا انتخابی شیڈول آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد آج ہی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
ریٹرننگ افسران ممکنہ طور پر کل پبلک آفس نوٹس جاری کریں گے، انتخابی شیڈول کے ساتھ آر اوز اور ڈی آر اوز بھی تعینات کردیے جائیں گے۔